Monday , 15 October 2018
News

Category Archives: Latest News

اسلام آباد ( ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) جیو ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے،آر آئی یو جے نے جیو سمیت تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان کو تنبیہہ کی ہے کہ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر آر آئی یو جے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے، پارلیمنٹ گیلری سے واک آؤٹ اور سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج کے دوران مائیک اتارنے سمیت ہر طرح کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔پیر کو جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے علی رضا علوی کی قیادت میں آر آئی یو جے کی منتخب باڈی نے اسلام آباد میں واقع جیوکے دفتر کا دورہ کیاآرآئی یو جے کے وفد میں فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری،نائب صدور صغیر چوہدری، ناصر ہاشمی اور ممبر گورننگ باڈی راجہ عدنان شامل تھے۔جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے علی رضا علوی نے کہا خود کو ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ کہنے والے ادارے جیو ٹی وی میں بھی دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی انتہائی افسوس ناک ہے ہم جیو ورکرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے کہا ماہ مارچ ختم ہونے میں تین، چار دن باقی ہیں لیکن بد قسمتی سے ابھی تک جیو ورکرز کو فروری کی تنخواہ ادانہیں کی گئی۔آر آئی یو جے وفد نے انتظامیہ کو باور کرایا کہ کارکن صحافیوں کو ماہانہ تنخواہ کی عدم ادائیگی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورپیمرا رولز کی بھی نفی ہے۔آر آئی یو جے نے متنبہ کیا کہ اگر جیو انتظامیہ اگلے 72 گھنٹوں میں کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی نہیں بناتی تو نیشنل پریس کلب سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری تقریبات میں جیو سمیت ان تمام چینلز کا کیمرہ اور مائیک نہیں لگانے دیا جائے گا جو تنخواہوں میں تاخیر معمول بنا چکے ہیں انہوں نے کہا اداروں میں قسطوں اور مرحلہ وار تنخواہوں کی ادائیگی ایک بری روایت ہے تنخواہ ہر ورکر کی بنیادی ضرورت اور اس کے کام کی اجرت ہوتی ہے تمام ملازمین کو ایک ہی وقت میں تنخواہوں کی ادائیگی کی جانی چاہیے۔ جاری کردہ علی رضا علوی جنرل سیکرٹی آر آئی یو جے

Read More »

راولپنڈی اسلام آباد یو نین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ’’ عالمی ماحول

راولپنڈی اسلام آباد یو نین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ’’ عالمی ماحول ، دہشت گردی اور اٹیمی ایشو ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کی تصویریں Read More »

روز نامہ جناح میں کارکنان کے بقایاجات اور کیپٹل ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی

روز نامہ جناح میں کارکنان کے بقایاجات اور کیپٹل ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے نو ٹس لے لیا ۔ دو کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ، بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کیا جائے ۔ ((((( برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ کو منٹ اور شیئر کریں ... Read More »

ہشت گردی کیخلاف قومی میڈیا پالیسی میں عامل صحافتی تنظیموں کو نظرانداز کرنے

ہشت گردی کیخلاف قومی میڈیا پالیسی میں عامل صحافتی تنظیموں کو نظرانداز کرنے پر 17 جنوری بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے وزیر اعظم آفس تک احتجاجی ریلی ہو گی. آپ سے شرکت کی اپیل ہے . Read More »

shared on wplocker.com